راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر محمد سرفراز نے کہا ہے کہ چھوٹے جانوروں میں وائرس سے پھیلنے والی بیماری'' کاٹا'' جسے پی پی آر بھی کہا جاتا ہے یہ چھوٹے جانوروں کی مہلک بیماری ہے جس سے بالخصوص بھیڑ بکریوں کی نسلیں متاثر ہوتی ہیں۔ زیادہ تر بھیڑ بکریوں کے بچوں کو یہ بیماری متاثر کرتی ہے اور ان کی موت کا سبب بنتی ہے اور کئی دفعہ اموات کی شرح سو فیصد ہوتی ہے،2030 تک اس بیماری کو ملک سے مکمل طور پر ختم کر لیا جائے گا،انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ آف لائیو اسٹاک راولپنڈی دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اینیمل ہسبنڈری کمشنر ڈاکٹر اکرم، ڈی جی این وی ایل ڈاکٹر محمد خورشید، میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر مادحہ طارق اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں'' کا ٹا'' بیماری سے متعلق بریفننگ دی گئی اور اس بیماری کے خاتمے کے حوالے سے جاری پراجیکٹ اور ویکسی نیشن کے چوتھے مرحلے کا پلان مرتب کرنے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی ۔