بھکھی (نامہ نگار) سیاسی سماجی شخصیت فیصل ذوالفقار بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کے حالیہ واقعات نے قوم کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے شدت پسند گروہوں کا پھر سے سر اٹھانا اور ٹی ٹی پی کا کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنا لمحہ فکریہ ہے، پاکستا ن کو افغانستان کے دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں بار بار نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ازلی دشمن بھارت بھی ہمیں عدم استحکام اور بد امنی کا شکار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے ہوئے ہیں ان حالات میں قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدامنی کی فضا کا خاتمہ کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
ملک میں بدامنی کے حالیہ واقعات نے قوم کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا : فیصل ذوالفقار
Dec 29, 2022