لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے جس میں ایک اور عہدیدار نے اپنے عہدے سے سبکدوشی اختیار کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر ایچ آرسرینا آغا بھی عہدے سے الگ ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سرینا آغا گزشتہ روزبورڈ حکام سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں جبکہ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بھی چھٹی پر جانے کا امکان ہے۔