لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے بیٹرڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57سالہ کیوی ریکارڈ توڑ دیا۔دونوں نے کراچی ٹیسٹ کے دوران 183رنز کی اوپننگ پارنٹر شپ قائم کی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز گراہم ڈولنگ اور ٹیری جاروس نے لاہور ٹیسٹ 1965میں 136رنز جوڑے تھے۔ڈیون کونوے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کیوی بیٹر بن گئے،انھوں نے یہ سنگ میل 19ویں اننگز میں عبور کیا،جان ریڈ نے 1985میں اپنی 20اننگز میں ہزار رنز مکمل کرلیے تھے۔