مولانا ابو الکلام آزاد کی علمی وادبی خدمات


مکرمی: مولانا ابوالکلام آزاد امت کا اثاثہ ہیں افسوس بعض سیاسی نظریات کی آڑ میں ان کے خلاف باتیں کی گئیں۔ ایک مفسر قرآن اور ایک ادیب کی حیثیت سے مولانا آزاد ایک بلند مرتبہ رکھتے ہیں مگر یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ ان کی علمی و ادبی خدمات سیاست کی نذر کر دی گئی ہیں۔ آزادی کے ان کی عمر قید وبند کی صعوبتوں میں گزر گئی اور انگریز سامراج نے مولانا آزاد کو مکمل آٓزادی سے علمی و ادبی خدمات کا موقع نہ دے کر اہلیان برصغیر کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ ورنہ ”غبار خاطر“ جیسا ادبی تحفہ دینے والے قلم کار کی کئی دیگر ادبی کتب بھی ہمیں میسر آجاتیں تاہم اب تک دستیاب علمی و ادبی کتب اہل ذوق کی زندگی کا اثاثہ ہیں۔
(ارشاد علی اٹک 0300-5607303)

ای پیپر دی نیشن