کتاب میلہ اچھی روایت ہے بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام و انتظام کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کے روح رواں چیف آفیسر آفتاب احمد خان تھے کتاب میلہ میں شہریوں کے علاوہ شعراءاور ادیبوں نے اسٹال لگائے۔ معاشرے میں کتاب سے محبت اور کتاب پڑھنے کی رویت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ نئی نسل کو کتاب پڑھنے کی طرف راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے، نئی نسل میں کتاب بینی کی شوق بڑھانے کے لیے کتاب میلہ لگانے کی انتہائی ضرورت ہے ۔بلدیہ اٹک سے زیر اہتمام دوسرا میلہ ان دم توڑتی روایات کو زندہ رکھنے کی بہت احسن کاوش ہے ۔ چیف آفیسر سردار آفتاب احمد خان نے راجہ زاہد جرال، مشتاق عاجز، طاہر اسیر،مونس رضا،پر وفیسر نصرت بخاری،ڈاکٹر شجاع اختر اعوان، ثقلین انجم کی خدمات کا سراہا ۔کتاب میلہ میں اٹک کے علاوہ راولپنڈی،اسلام آباد، کے پی کے آزاد کشمیر اور ملک بھر کے دیگر حصوں سے اہل علم اور مصنفین نے کثیر تعدا د میں شرکت کی کتاب میلہ میں 45سٹال لگائے ۔ کتاب میلہ میں ڈی سی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،اے ڈی سی آر اعتزاز اسلم مارتھ،اے سی آصف نواز، سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی،سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان، صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع اٹک راشد الرحمان خان، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک سید فصیل پرویز بخاری،سابق صدور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک شیخ احسن الدین، رانا افسر علی خان، خالد شاہزیب اعوان، سابق پرنسپل حضرو کالج پروفیسر محمد زکریااوردیگر سماجی سیاسی شخصات نے شرکت کی ۔
(راضی خان،03359494129 اٹک)