قصور (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنرز کا مہنگی کھاد بیچنے اورریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 10 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق کھیم کرن روڈ پر بلھے شاہ زرعی سروس، نذیر اقبال اینڈ کمپنی، دیپالپور روڈ پر جیو کھاد ڈیلر،حاجی چراغدین اینڈ سنز، بلھے شاہ ٹریڈرز، الرحمان فرٹیلائزر ایجنسی کو سیل کر دیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے مہنگی کھاد فروخت کرنیوالے کھاد ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے 4دکانوں شبیر کھاد ڈیلر، غلام مرتضیٰ کھاد ڈیلر، اسامہ ٹریڈرز اور سعد کھاد ڈیلرکو سیل کر دیا۔