قصور : خسرہ ‘ کرونا مہم کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے اعزازیئے سے محروم ورکرز کا احتجاج


قصور (نمائندہ نوائے وقت) سینکڑوں ویکسی نیٹرز کا کئی سال کا لاکھوں روپے اعزازیہ خردبرد ہونے کا انکشاف۔2018 سے 2022 تک خسرہ اور کرونا مہم کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے اعزازیئے سے محروم درجنوں ورکرز نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینکڑوں ویکسی نیٹرز کا کئی سال کا اعزازیہ خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قصور کے درجنوں ویکسی نیٹرز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کیخلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے دفتر میں احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سٹی قصور کی 11 یونین کونسلز کے 11 لاکھ روپے کئی سالوں سے ادا نہیں کیے گئے۔ احتجاجی ویکسی نیٹرز کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے انکی ادائیگیاں نہیں کی گئی کرونا میں بھی ضلع قصور ہماری محنت کی وجہ سے ٹاپ پر رہا جس کے معاوضے کی لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کردی گئی ہے۔2018 سے 2022تک خسرہ اور کرونا مہم کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے ورکرز اعزازیہ سے محروم اور سینکڑوں ویکسی نیٹرز کے لاکھوں روپے اکاؤنٹ سے ہی غائب کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نوٹس لیکر اعزازیہ جاری کریں اور کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...