شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف نئے سال کے پہلے مہینے میں پاکستان واپس آئینگے اور وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے ن لیگ آئندہ انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی نواز شریف مائنس کرنے کا فارمولہ ملکی تباہی کا سبب بن چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، میاںخالد محمود نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہی سے دو چار کر دیا ہے اب وہ سیاسی معصوم بن کر عوام کو ایک مرتبہ پھر بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ن لیگ آئندہ انتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی: خالد محمود
Dec 29, 2022