صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ کی قیادت میں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب 


لاہور(کامرس رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی قیادت میں میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں اور تاجر قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ، میاں مرغوب ، غزالی سلیم بٹ اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں سعدیہ تیمور ، کبیر تاج ، عامر خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر چاچو امجد ، محمد زاہد ، حیدر بٹ ، میاں طارق اور ملک عثمان سمیت لاہور بھر سے مسلم لیگ ن کے اراکین و رہنماوں اور تجارتی حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں ، پاکستان کے سابق وزیراعظم کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام اعظم کلاتھ مارکیٹ کے محب وطن تاجر میاں محمد نواز شریف کی صحت و سلامتی کیلئے ہمیشہ دعاگو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...