کمپنی باغ شیخوپورہ ہماراقومی ورثہ ہے:عارف خان سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر وسابق رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ کمپنی باغ شیخوپورہ ہماراقومی ورثہ ہے جسے انگریزدور 1922 میں تعمیر کیاگیا جس کاباقاعدہ محکمہ مال میں ریکارڈ بھی ثبوت کے طور پر موجود ہے آج محض سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے اس تاریخی باغ کو ماڈل بازار میں تبدیل کر کے اسکی تاریخی حیثیت اور اہمیت کاختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر شیخوپورہ کی عوام اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر میاں توفیق احمد، فاروق ملک، عباس خان، رانا عارف ، عامرندیم بھٹی ودیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...