محراب پور(نامہ نگار)محراب پور دو شہری موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون سے محروم، مورو پولیس تھانہ کی حدود حضوری پیر اسٹاپ کے پاس مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر کار مرمت کے مشہور کاریگر امتیاز سومرو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے،اکری پولیس تھانہ کی حدود میں ماڑی پل کے قریب ایک دوسری واردات میں مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اینٹوں کے بھٹے پر جمعدار اسلم چاکرانی سے موٹر سائیکل، 25 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، بھٹہ مزدوروں نے رہزنی واردات کیخلاف احتجاج کیا ہے۔