پڈعیدن (نامہ نگار) پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے درمیان کراچی سے لاہور جانیوالی مال برادار ٹرین کا پریشر لیک ہونے کے باعث ایک گھنٹہ کھڑی رہی،پھاٹک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، اسپتال جانے والے مریضوں سمیت لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا، مرمتی کام کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کا اچانک پریشر لیک ہو گیا جس کے باعث ٹرین ایک گھنٹہ کھڑی رہی جس کے باعث ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،جس کے باعث نوابشاہ ، حیدرآبادکراچی سکھر، نوشہروفیروز سمیت پڈعیدن ٹاون اسپتال جانے والے مریضوں و درجنوں موٹرسائیکل سوار افراد کو سخت پریشانی و دشواری کا سامنا کرنا پڑا،تاہم اطلاع پر ریسکیو علمہ کو طلب کیا گیا اور مرمتی کام کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ ٹرین پریشر لیکواضع رہے کہ پڈعپڈن ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ بریج یا انڈر پاس نہ ہونے کے باعث لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ دن کے اوقات میں کراچی سے پنجاب اور پنجاب سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی امدورفت کافی زیادہے جس ریلوے پھاٹک سے گزرنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پڈعیدن ،کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کا پریشر لیک
Dec 29, 2022