جھڈو گرد نواح سمیت زیریںسندھ  شدید سردی کی لپیٹ میں 

جھڈو (نامہ نگار) جھڈو اورگردونواح سمیت زیریں سندھ کے علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت کو مزیداضافہ کردیا ہے سخت سردی سے شہری اور دیہی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور کاروبار زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے شہر کی سڑکیں سر شام ہی سنسان نظر آتیں ہیں اور شہری اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں رواں ہفتے سے جاری شدید سردی سے موسمی بیماریاں پھیل گئی ہیں اور نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، الرجی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ہسپتالوں میں موسمی بیماریاں میں مبتلا مریضوں کا رش بڑھ گیا جن میں زیادہ تر عمررسیدہ افراد اور بچے متاثر دکھائی دیرہے ہیں, سردی کی شدت بڑھتے ہی گرم کھانے پینے کی اشیاء  کے استعمال اور نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں فارمی انڈے 280 روپے فی درجن تک ہو گئے ہیں جبکہ خشک میوہ جات کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کی وجہ سے سردی کی یہ سوغاتیں ایک عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور جاچکی ہیں اور اب یہ اشیاء صرف امیر طبقے کے لئے رہ گئی ہیں, اس کے ساتھ جھڈو ریلوے گراؤنڈ میں قائم شہر کے سب سے بڑے لنڈا بازار میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے اور صبح سے لے کر شام تک مردوخواتین گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں خریداروں کارش بڑھتے ہی دوکانداروں نے پرانے کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے غریب متوسط طبقے کی عوام کو گرم کپڑوں کی خریداری  میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سردی کی شدید لہر سے انسانوں کے ساتھ اور جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ جھڈو کے نواحی اور دیہی علاقوں میں گائے بھینس بھیڑ بکریوں کے نومولود بچے بھی شدید سردی سے بیمار اور ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ مختلف اقسام  کے پرندے بھی سردی سے متاثر ہورہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن