میرپورخاص (بیورورپورٹ)بدترین جان لیوا مہنگائی نے لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے مزدور پیشہ طبقہ نان شبینہ کا محتاج بن چکا ہے۔ناہموار معاشی حالات اور نااہل حکمرانوں نے پاکستانی شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔جماعت اسلامی انسانوں کی بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت ضرورت مند مزدور پیشہ اور معذورین میں سردی سے بچاو کیلئے گرم لحاف و مچھر دانیاں اور سلے سلائے جوڑے تقسیم کی پروقار تقریب الخدمت کمپلیکس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروقار تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپورخاص نادر خان، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص ظفر اقبال مجاہد، لالہ نور محمد اور عرفان قریشی نے خطاب کیا۔تقریب میں دوسو سے زائد ضرورت مند افراد میں سردی سے بچاو کے لئے گرم لحاف اور مچھر دانیاں اور سلے سلائے کپڑے تقسیم کئے گئے۔