مری(نامہ نگار خصوصی )روزانہ کی بنیاد پربڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی نے غریب اورکم آمدن افراد کی کمر توڑکررکھ دی ہے، کوئی بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی، سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہوچکی ہیں، انسانی بنیادی ضرورت آٹے کی قیمتیں بھی اب آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،سرکار ی آٹے کی سپلائی بندہونے سے غریب عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، وفاقی حکومت ، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں ،غریب عوام کاکوئی بھی پرسان حال نہ ہے تمام سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں اس امر کا اظہار عوامی حلقوں نے کرتے ہوے وفاقی ،صوبائی حکومتوں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کو مہنگائی اس عفریت سے نجات دلانے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔
مری،مہنگائی نے غریب اورکم آمدن افراد کی کمر توڑکررکھ دی
Dec 29, 2022