سندھ کو پولیو سے پاک کرنا ہے ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ گزشتہ دو سالوں سے پولیو سے پاک ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پرفارمنس رویو اینڈ ایپریسئیشن سیریمنی فار پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے کمشنرز، دونوں ڈویژنوں کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز، ایم ایس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ صحت کے حکام نے نقشوں اور چارٹس کے ذریعے پولیو کے بارے میں بریفنگ دی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ صوبہ سندھ کو ہمیشہ کیلئے پولیو سے پاک کرنے کی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر دونوں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو اچھی کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں، کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری اور کمشنر سکھر ڈویڑن غلام مصطفی پھل نے بھی اجلاس میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی کو سراہا، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن