سنجوال کینٹ(نامہ نگار)امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی تھری مسلم لیگ (ن )شیخ سلیمان سرور نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور معمار پاکستان قائد مسلم لیگ( ن) محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع و تحصیل سیکرٹریٹ اٹک میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی کمال ذہانت کے بل بوتے پر دو قومی نظریے کی بنیاد پر الگ ریاست کے قیام کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے جس پر پوری قوم تاقیامت ان کی احسان مند رہے گی،آزادی کتنی بڑی نعمت ہے اس کے بارے میں وہی لوگ بہتر طور پر بتا سکتے ہیں جو غلام کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں ۔تقریب سے سلیم شہزاد،ناصر محمودشیخ ، میاں راشد مشتاق، میاں شاہنواز شانی نے بھی خطاب کیا جبکہ عبداللہ خان،سردار سلیمان احسان،ملک ذیشان بولیانوال، ملک شہریار اعوان، یاسر نثار، محمد عامر، شیخ خالد محمود خالدی، شیخ ظہور الٰہی،شیخ عبدالوحید، شیخ سہیل امین،محمد ارشد بیگ،سجاد خان،عبدالحمید نومی،راجہ طارق،محمد ایوب،خضر حیات،شیخ حامد قدوس و دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے تقریب کے اختتام پر الگ الگ کیک کاٹا گیا اور قائد اٹک سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔