کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کے معروف تاجر، فلاٹیلسٹ محمد عارف بالاگام والا( تمغہ امتیاز) نے ٹکٹوں کی عالمی نمائش ’’مناکوفل2022‘‘ میں اپنا کلیکشن پیش کرکے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔گذشتہ 25سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو اس نمائش میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا جہاں عارف بالاگام والا نے برٹش انڈین ایئر میل 1911۔ 1936تک کی نایاب کلیکشن پیش کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیاجسے بہت زیادہ سراہا گیا جبکہ صدر مونٹی کارلو کلب پیٹرک میسی لیس نے میڈل اور تعریفی اسناد سے نوازا۔