پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہندڑ ڈانڈیکس 523پوائنٹس گر گیا

Dec 29, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر )ملکی معیشت کو بچانے کیلئے آئی ایم ایف پروگرا م واحد ذریعہ ہونے ، 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز کے نفاذ ،پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافے اورسیلز ٹیکس لگنے کے حوالے سے سامنے آنیوالی خبروں پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں آ گئی اگرچہ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم سیاسی تنائو کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات کم ہونے سے انویسٹرز نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 500سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 39800پوائنٹس سے گھٹ کر39200پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 70ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ۔کاروباری مندی کی وجہ سے 75.5فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں523.48پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 39802.91پوائنٹس سے کم ہو کر39279.43پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 215.14پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 14676.13پوائنٹس سے کم ہو کر 14460.99 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27013.18پوائنٹس سے گھٹ کر 26708.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 70ارب43کروڑ49لاکھ31ہزار89روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63 کھرب 76 ارب 80 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار54روپے سے کم ہو کر 63 کھرب 6 ارب 36 کروڑ65 لاکھ 11 ہزار 965 روپے رہ گیا۔ پاکستان  اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 25کروڑ84لاکھ54ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو5ارب روپے مالیت کے 15کروڑ37لاکھ41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے66کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،257میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک الفلاح 5کروڑ78لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2 کروڑ 20 لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ77 لاکھ  ، دیوان موٹرز86لاکھ اور پاک ریفائنری 83لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھائو میں103.19روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 1992.86روپے ہوگئی اسی طرح 37.36روپے کے اضافے سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 1037.50روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائو میں 162.75روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 5415.00روپے ہو گئی اسی طرح122.52روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت 7902.00روپے پر آ گئی ۔

مزیدخبریں