جعلی و بوگس نمبر پلیٹ والی گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں کےخلاف سخت کاروائی کا فےصلہ

Dec 29, 2022


 راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹرےفک پولےس نے بغیر نمبر پلیٹ و بوگس نمبر پلیٹ والی گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں کے خلاف سخت کاروائی کا فےصلہ کرلےا ہے جعلی و بوگس نمبر پلیٹ پر چالان کی بجائے چےف ٹرےفک افسر تےمور خان نے ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دے دےا سکیورٹی صورتحال و عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظرتمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ و بوگس نمبر پلیٹ لگانیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دےئے گئے اس موقع پر چیف ٹر یفک افسر نے کہاکہ سکیورٹی صورتحال و امن و امان کو یقینی بنانے کےلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت بناتے ایسی تمام گاڑیاں جن پر جعلی و بوگس نمبر پلیٹ ہو گی ان کو چالان نہیں دیا جائے گا بلکہ ان پر ایف آئی آر درج ہو گی جبکہ بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں تھانوں میں بند کروایا جائے گا ۔

مزیدخبریں