کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی مجبوری کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ و ریلیاں نکالنے والے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور آج کے وزیر اعظم آخر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی مجبوری کا بیان کس منہ سے دے رہے ہیں اس طرح کا عوام دشمن بیان دینے سے تو اچھا تھا کہ وزیر اعظم عزت سے استعفی دیکر گھر چلے جاتے عوام کے زخموں پر نمک تو نہ چھڑکتے انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عوام کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کرسکتے ہیں اور ان کی پہنچ تک بآسانی غذائی خوراک کو نہیں لاسکتے ہیں تو انہیں حکومت کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے اور اپنے اوپر چلنے والے مقدمات کو ختم کرانے کا بھی کوئی حق نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہے اور اب حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال کر ان پر سنگین ظلم ڈھانے کی تیاری میں ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق سمیت خصوص ریلیف فراہم کی جائے۔