بوٹی لگانے سے منع کرنے پر طالبعلم  کا ساتھیوں کے ہمراہ نگران پر تشدد پولیس کارروائی سے انکاری 

Dec 29, 2022


خانیوال (خبرنگار) امتحان میں  بوٹی لگاتے پکڑے جانے پر طالبعلم کا ساتھیوں کے ہمراہ نگران سینٹر پر بہیمانہ تشدد، لہو لہان کر دیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانیوال میں ہونے والے یونیورسٹی امتحانات میں ایک طالبعلم امتحانی مرکز میں دوران پیپر بوٹی لگاتے ہوے پکڑے جانے پر اشتعال میں آ گیا اور سینٹر امتحان سے باہر نگران محمد عمران کو پیپر ٹائم کے ختم ہوتے ہی   اپنے10سے12  ساتھیوں کے ہمراہ  حملہ کر دیا  جس سے نگراں محمد عمران لہو لہان ہو گیا 15 پر کال کرنے پر پولیس  نہ آئی، بار بار 15 پر کال کرنے پر تھانہ سٹی پولیس کارروائی سے انکاری ہو گئی متاثرہ محمد عمران نے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں