محکمہ صحت نے مختلف سپیشلٹیزکے28  ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو ترقی دے دی

Dec 29, 2022


 ملتان (وقائع نگار خصوصی) محکمہ صحت پنجاب نے نشتر میڈیکل کالج ،کارڈیالوجی سنٹر ملتان اور ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج سمیت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کام کرنے والے 28 ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔محکمہ صحت نے  پانچ مختلف سپیشلٹیزکے28ایسوسی ایٹ پروفیسرزکوپروفیسرزکے عہدوں پر ترقی  دی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں   میڈیسن سپیشلٹی کی ڈاکٹرزاہرہ نازش،ڈاکٹرعرفان احمد،ڈاکٹرشاندانہ طارق،ڈاکٹرآمنہ حسین،ڈاکٹرمحمدآفتاب،ڈاکٹرمحمدحنیف،ڈاکٹرمقصوداحمد،ڈاکٹراصرارالحق،ڈاکٹرمحمدسلیم اختر ،ڈاکٹرمحمدظفراقبال ،ڈاکٹرابراراحمد، ڈاکٹر ر فاد، ڈاکٹرمحمدعارف محمود اور ڈاکٹرعبدالستار ،یورولوجی سپیشلٹی کے ڈاکٹرخضرحیات،ڈاکٹرغلام محبوب،ڈاکٹرآصف عمران، ڈاکٹرمحمدایوب، ڈاکٹرقدیراحمدطارق اور ڈاکٹرفوادنصراللہ،کارڈیالوجی سپیشلٹی کے ڈاکٹرعمران وحید، ڈاکٹرزاہدرفیق بٹ، ڈاکٹرارسلان مسعود، ڈاکٹرکاشف علی ہاشمی،ڈاکٹرشاہدعباس اورڈاکٹرابوبکرعلی سعد،پیتھالوجی سپیشلٹی کے ڈاکٹراصغرجاویداور نیورولوجی سپیشلٹی کے ڈاکٹرمحمدوزیرعلی خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں