جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں المنائی سیکریٹریٹ کا افتتاح


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں المنائی سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیاگیا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جے ایس ایم یو المنائی کو پیش کیے گئے المنائی سیکریٹریٹ کا وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن،ڈاکٹر جاوید سلیمان اور ڈاکٹر جبار خٹک نے افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر راحت ناز، پروفیسر صلاح الدین قریشی، قاضی کمال حیدر، شہاب اللہ، سمیر قریشی، قاضی شبیر، ڈاکٹر فہد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرامجدسراج میمن نے کہاکہ اس المنائی سیکریٹریٹ کامقصد ان تمام المنائی کو سہولت فراہم کرنا ہے جو امریکا سمیت دنیا بھرسے جامعہ کا دورہ کرتے ہیں، المنائی سیکریٹریٹ کے ذریعے منظم طریقے سے المنائی کی جامعہ سیدستاویزات کی تصدیق و دیگرامور میں مدد کی جاسکے گی۔ جے ایس ایم یو کے المنس اور نیو یارک کے معروف پاکستانی ڈاکٹر جاوید سلیمان نے کہاکہ المنائی سیکریٹریٹ کے افتتاح سے برسوں پرانا خوب پورا ہوگیا ، جبار خٹک کی قیادت میں جے ایس ایم یو المنائی کے اس سیکریٹریٹ کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کیساتھ منسلک کرنے کا ارادہ ہے اور اس مقصد کیلئے جے ایس ایم یو کے امریکا میں مقیم المنائی کی جانب سے بھرپور معاونت کی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن