قطب پو (نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبد الرحمن خان کانجو نے کہا ہے کہ معیشت بہت جلد مضبوط ہوگی اور ہر روز یہ کہنے والے کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا انہیں ایسی باتیں کر کے شرم آنی چاہیے ہمارے قائدین نے جیلیں کاٹی اور کبھی نہیں گھبرائے عدالتوں نے انہیں کلین چٹ دی ہے گھڑی چور نے ملک کی عزت کو خاک میں ملا دیا اور ہمارے قائدین کو اس اقتدار کے دور میں ہی کلین چٹ دے دی اور نیازی نیب گھٹ جوڑ کچھ ثابت نہ کر سکا اسمبلیاں توڑنے اور استعفوں کی سیاست ختم ہوگی تو مارشل لاء نہیں لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران ٹھوکریں کھاکر واپس اسمبلی میں آئے گا بہت جلد نہ صرف مہنگائی کم ہوگی بلکہ کارکنوں اور عہدیداروں کو کنونشن بلا کر ہدایت کی جائے گی وہ ہمارے کارکنوں کے ہر جائز کام کریں کارکنوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کے لئے دن رات ایک کردیں۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔