کہروڑپکا (ایم شاہد تبسم قریشی سے) رعایتی آٹے میں خوردبرد ٗ ڈی ایف نے ڈیلر سے سفید کاغذات پر دستخط کرا لئے تفصیل کے مطابق رعایتی آٹے کی خوردبرد کی شکایت آنے کے بعد اورخبریں شائع ہونے پر ڈی ایف سی لودہراں چوہدری محمد ظہیر نے رعایتی آٹے کے ڈیلر عبدالرشید کو لودھراں بلا کراور اس کو دباؤ دیکر اس سے سفید کاغذات پہ دستخط کروا لیے۔ دستخط نہ کرنے اور بل واپس نہ کرنے پر پرمٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دی،آٹا ڈیلر عبدلرشید کی صحافیوں سے ثبوت واپس لینے کیلئے منت سماجت اور آج آٹے کا کوٹہ فراہم نہ کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا محمد اشرف صالح نے فوری کاروائی کرتے ہوئے المدینہ فلور ملز مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمد ظہیر نے رعایتی آٹے کی خورد برد میں ملوث ملز مالکان کو بچانے کی کوشش شروع کردی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے فلور ملز مالکان اور انکے سرپرستوں کیخلاف فوری کارروائی اور فلور ملز کا رعائتی نرخوں پر گندم کی سپلائی بند کر کے فلور مل کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔