چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کی فوڈ کمیٹی کا آٹا میدہ کی قیمتیں بڑھنے پر اظہار تشویش  

Dec 29, 2022


ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی فوڈ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں آٹا اور میدہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ موجودہ بحران سے فوڈ انڈسٹری شدید متاثر ہوگی اور اس کی ایکسپورٹ کو بھی دھچکا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 28.76 فیصد اضافہ ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد ہے۔ دریں اثناء صدر چیمبر شیخ فیصل سعید نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کیلئے سال 2022ء آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سال رہا۔

مزیدخبریں