ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کی شخصیت لازم و ملزوم ہے:  اورنگ زیب خان کھچی

Dec 29, 2022


میلسی (تحصیل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے عمران خان کی شخصیت لازم و ملزوم ہے۔اور عوام بھی الیکشن کے اعلان کی منتظر ہے تاکہ ملک بچانے کے لیے قیادت انہیں سونپی جاسکے۔انڈسٹری کو تالے لگ رہے ہیں مہنگائی ہر ماہ 5 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے لیکن کابینہ کا عدد 80 تک جا چکا ہے ڈالر نظر نہیں آرہا پھر بھی بیرون ملک دوروں کی سیریز جاری ہے۔ صرف ملک میں وہی خوش ہیں جن کی حکومت میں شمولیت ہے ورنہ ہر شخص بحران پر تشویش کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاشی صورت حال اور امن و امان کی صورت حال بہت بہتر تھی جو امپورٹڈ سر کار کے آنے پر ناقابل بیان حد تک تشویشناک ہوچکی  ہے انہوں نے کہا کہ 2 جنوری کو کولیشن جماعتوں کی  پارلیمانی پارٹیوں کا پنجاب اسمبلی بارے اہم اجلاس ہو گا۔ تاکہ کپتان عمران خان کے فیصلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے کو نمٹانے کا حتمی لائحہ عمل  تیار کیا جاسکے۔

مزیدخبریں