ملتان (خبر نگار خصوصی ) پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار غوری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حسین پر مشتمل ٹیم نے پولیس کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھاپہ مار کر 5 کروڑ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد کرلیں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو سمگل شدہ سلفر بمعہ کنٹینر قبضہ میں لے لیا گیا یہ سلفر گریس انٹر پرائزز کے ملازمین بادل کراپ سائنس کے جعلی لیبل والی پیکنگ میں پیک کرتے پکڑے گئے جبکہ پولیس نے سمگل شدہ مال کو کنٹینر سمیت قبضے میں لے کر مالک حمزہ آفتاب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔