کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں ہربل مصنوعات تیارکرنے والے سب سے بڑے ادارے ہمدرد پاکستان اور جینک ہیلتھ سائنسز پرائیوٹ لمیٹڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق ہمدرد پاکستان کی چند اہم مصنوعات جینک کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں تیار کی جائیں گی۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم‘سید فیض اللہ جواد‘ وسیم قریشی‘ کامران اور سینئر کارکنان شریک ہوئے، جبکہ جینک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالجبار ، ڈاکٹر نصر اللہ، ڈاکٹر ملک حمید اللہ، ڈائریکٹر ذولفقار علی اورپروجیکٹ منیجر محمد مزمل نے شرکت کی۔ڈاکٹر ارشد سلیم اور عبدالجبار نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔ جس کے بعد ڈاکٹر ارشد سلیم صاحب نے ہمدرد پاکستان کی جانب سے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔