فورس ویلفیئر کے اقدامات، سی پی او نے نجی کمپنی کیساتھ ایم او یوپر دستخط کردیئے 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کے سلسلہ میں نجی کمپنی کے ساتھ ایم او یوپر دستخط کردیئے گئے ایم او یو کے تحت راولپنڈی پولیس کے افسران، اہلکار اورفیملیز رعایتی نرخوں پر میڈیکل ٹیسٹ اورادویات کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور رعایتی نرخوں پر 633 اقسام کے میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی سی پی او نے MEDASK پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن