اسلام آباد (نا مہ نگار)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کی نئے انچارج کیمپس ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق سے ملاقات اور مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا طلبہ کے جائز حقوق کے لیے قانونی جدو جہد، طلبہ کی اخلاقی تعمیر اور کردار سازی پر اظہار اطمینان کیا۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے ڈاکٹر حافظ محمداسحاق کو طلبہ کو درپیش موجودہ مسائل سے آگاہ کیا۔جس پرانچارج کیمپنس نے موجودہ مسائل کو فلفور حل کرنے اور طلبا سہولت مرکزکے قیام اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔