اسلام آباد(نا مہ نگار)خیبر پختونخوا میں امن و امان اور معاشی صورتحال کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام نے یکم جنوری کو کل جماعتی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کی کل جماعتی کانفرنس پشاور میں طلب کی گئی ہے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، معاشی بدحالی اور حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارٹیز کے قائدین شرکت کریںگے اے پی سی یکم جنوری کو پشاور مفتی محمود مرکز میں ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال ، جے یو آئی نے یکم جنوری کواے پی سی طلب کر لی
Dec 29, 2022