امریکا میں شدید برف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئی

Dec 29, 2022


واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں شدید سرمائی طوفان کے باعث کم از کم 57 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرمائی طوفان نے عظیم جھیلوں سے لے کر میکسیکو کی سرحد کے ساتھ ساتھ ریوگرانڈی تک کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔این بی سی نیوز نے اپنی خبر میں بتایا کہ طوفان سے متعلقہ اموات کولوراڈو ، الینوائے ، کنساس ، کینٹکی ، مشی گن ، میسوری ، نیبراسکا ، نیویارک ، اوہائیو، اوکلاہوما ، ٹینیسی ، اور وسکونسن سمیت 12 ریاستوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
کانٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز نے  ایک بریفنگ میں بتایا کہ کرسمس کی تعطیلات سے قبل اور ان کے دوران آنیوالے سرمائی طوفان اور شدید برفباری کے باعث ریاست مغربی نیویارک کی کاؤنٹی ایری میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مارک پولون کارز نے کہا کہ یہ ایک خوفناک صورتحال ہے۔ اس طوفان کی تباہ کاریاں  77 کے برفانی طوفان سے بھی زیادہ ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ کانٹی بھر میں مزید اموات بھی ہوئی ہیں۔ مزید بتایا کہ شدید برفباری کے باعث بچا اور ردعمل کی کوششیں محدود پیمانے پر جاری ہیں۔

مزیدخبریں