ملتان (نیوز رپورٹر) مالی سال-23 2022کی پہلی ششماہی کے ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنانے کے لئے میپکو کی آپریشن سرکلوں کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔ ریکوری کے لئے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ریکوری آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد حسین سیال نے ریکوری سٹاف کو فراہم کی گئی فہرستوں پر وصولیاں چیک کیں اور سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے اور عدم ادائیگیوں پر بجلی کنکشنز منقطع کئے جائیں۔
پہلی ششماہی کے ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنانے کیلئے میپکو ٹیمیں فیلڈ میں متحرک
Dec 29, 2022