میپکوکے تین افسران ریفریشرکورس میں شریک،ذمہ داریاں دوسروں کو تفویض


 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے تین افسران 50ویں ٹیکنیکل ریفریشرکورس میں شرکت کے لئے واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد چلے گئے ہیں۔ ریفریشرکورس 20جنوری 2023  تک جاری رہیگا۔ ایکسین آپریشن میپکو لودہراں ڈویژن عامر رشید بابر کی دوران ٹریننگ ایکسین ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور محمد ثاقب کو لودہراں ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ کی تربیت کے دوران ایکسین کنسٹرکشن ڈی جی خان ڈویژن افتخارکامران کو کنسٹرکشن ڈویژن مظفرگڑھ کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ ایکسین احمد پور ایسٹ ڈویژن شفیق الرحمن کی ریفریشرکورس میں شرکت کے باعث ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو بہاولپور سرکل شمس الحق شیخ کوایکسین احمد پور ایسٹ ڈویژن کے اضافی فرائض سونپے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن