معا شرہ کی خدمت پر یقین رکھنا چاہیے:نومنتخب چیئرمین زکوۃ وعشر ضلع وہاڑی

Dec 29, 2022

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،کرائم رپورٹر) نومنتخب چیئرمین زکوۃ وعشر ضلع وہاڑی چوہدری سلمان عرفان چٹھہ نے کہا ہے کہ ملک کو ریا ست مدینہ کی بنیاد پر استوار کر نا ہماری اجتماعی کوشش ہونی چاہیے معا شرہ کی خدمت پر یقین رکھنا چاہیے۔ محکمہ زکوٰۃوعشر بھی حکومت کی ان کو ششوں میں معاون اور سر گرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنھبالنے کے بعد اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ ، کاشف پھول خاں ، سابق چیئرمین  چوہدری افضال یوسف بریار ، حاجی طارق ڈھڈی ، چوہدری عبدالوحید گریوال ، چوہدری شبیر احمد ارائیں ، چوہدری خالد گھمن ، چوہدری الطاف گوجر رانا شکیب ارسلان اللہ ، حاجی طارق ، رانا حسن ، چوہدری یوسف ، چوہدری امجد علی ، مقبول احمد ڈھڈی ، طاہر ندیم ، آصف چیمہ ، عمران طلحہ ، فیاض احمد چٹھہ ، نوید احمد چٹھہ ، تیمور مجاہد چٹھہ ، ڈسٹرکٹ زکوۃ افیسر مبشر حسین ، خادم حسین ، محمد انور ،لیاقت سمیت سیاسی رہنما بھی موجود تھے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃ تقسیم کا ایک مروجہ نظام مرتب کیا ہوا ہے  رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر 8257 سے میسج / پیغام مو صول ہوتا  جس پروہ اپنے قریبی یو۔بی۔ ایل اومنی سنٹر / دوکان / فرنچائز سے اپنی پوری رقم وصول کرتے ہیں۔موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ حکومت عوام کو ان کی فلاح کے منصوبوں کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے  محکمہ زکوۃ و عشر کی بدولت کئی مستحقین کو ان کے گزارہ الاونس کی بدولت دو وقت کی روٹی میسر ہوتی رہتی ہے۔

مزیدخبریں