کہروڑپکا (خبر نگار)جمعیت علماء اسلام کہروڑپکا کی مجلس عاملہ کا اجلاس، صدارت امیر جے یوآئی مفتی محمد بن عبدالرحمن نے کی ۔ مفتی محمد بن عبدالرحمن نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہروڑپکا میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنا غریب سٹوڈنٹس کی حق تلفی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں اگر اس ادارے کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کہروڑپکا ایک فنی ادارے سے محروم ہو جائے گا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کہروڑپکا کے استحصال پر جے یوآئی بھرپور احتجاج کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فی میل کیمپس کو فی الفور بحال کیا جائے اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے یو آئی ملک عمر رڈ نائب امیر مولانا محمود نعمانی و دیگر تمام جماعتی عہدیداران نے شرکت کی۔