ملتان ( سٹاف رپورٹر ) روٹری کلب میٹروپولیٹن کے سالانہ انتخابات ڈاکٹر نازیہ فیاض بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئیں اس بات کا اعلان الیکشن آفیسر شیخ فیاض احمد نے کلب اجلاس کے موقع پر کیااجلاس کی صدارت صدر ظفر حسین ظفر مہے نے کی شیخ فیاض احمد نے انتخابی نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن مراحل کے مطابق ڈاکٹر نازیہ فیاض کے علاوہ کسی ممبر نے صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ڈاکٹر نازیہ فیاض جولائی 2024ء سے باقاعدہ چارج سنبھالیں گیں اجلاس میں-24 2023کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محبوب الرحمن آصف نے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ناموں کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق صدر ڈاکٹر محبوب الرحمن آصف،نائب صدر شیخ عبدالندیم،نامزد صدر ڈاکٹر نازیہ،ظفر حسین ظفر،سیکرٹری محمد احمد سندھو،سیکرٹری مالیات محمد وحید ظفر،سارجنٹ آرم شیخ مقصود احمد،کلب ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر زرینہ اشرف،ممبر شپ ڈویلپمنٹ چیئر ڈاکٹر طارق محمود انصاری،سروس پراجیکٹ چیئر عبدالرزاق،روٹری فاؤنڈیشن چیئرمحمد یونس غازی ، پبلک ریلیشن چیئر ڈاکٹرزاہد ذوالفقار رانا،یوتھ سروس چیئر عاشرعامر پولیو پلس کمیٹی چیئر ڈاکٹر رابعہ النساء آصف کلب ٹرینر ربنواز ملک اور ایگزیکٹو سیکرٹری شیخ فیاض احمد شامل ہیں اجلاس میں سیکرٹری عبدالرزاق اور ڈاکٹر زرینہ اشرف نے سیلاب زدگان کے لیے مکمل کئے گئے منصوبوں کے بارے میں ممبران کو آگا ہ کیا۔
روٹری کلب میٹروپولیٹن انتخابات، ڈاکٹر نازیہ فیاض بلامقابلہ صدر منتخب
Dec 29, 2022