امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار وفاق: محمود خان i


 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ داری وفاق پر عائد کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں موجودہ صورت حال اور حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ امن کا قیام اولین ترجیح ہے۔ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید موثر بنانے کے لیے فنڈز درکار ہیں جبکہ وفاق نے ہمارے فنڈز روکے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ صوبے کے فنڈز کو غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس اور سی ٹی ڈی کو درکار وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی بے شمار قربانیاں ہیں، ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن