ملتان ( وقائع نگار خصوصی) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر پرچیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد ابوبکر، اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر نبیل احمد، اے ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نشتر ہسپتال بشمول نشتر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے ادویات اور دیگر سرجیکل اشیاء کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت اور بجٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے متعلقہ افسران کو شفافیت اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تمام اشیاء کی خریداری کے عمل کو ممکن بنانے کی ہدایات جاری کیں اور اس حوالے سے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
نشتر کیلئے ادویہ اور سرجیکل آلات کی خریداری ہنگامی بنیادوں پر کی جائے: پروفیسر ڈکٹر رانا الطاف
Dec 29, 2022