چیف آفیسر کارپوریشن پر ٹھیکیدار کو دھمکیاں دینے کا الزام‘ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری فرمائش اور درخواست گزار کو آج طلب کر لیا

Dec 29, 2022

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری فرمائش کے خلاف شکایت کی محکمانہ انکوائری کیلئے چیف آفیسر اور درخواست گزار کو آج طلب کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو ٹھیکہ دار طاہر نوید کی جانب سے شکایتی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  چیف افسر    کے مبینہ طور پر بے قاعدگی میں  ملوث ہے ، اینٹی کرپشن میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ہے جس پر جان سے مارنے کی دھمکیاں  دی جا رہی ہیں  چیف افسر کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے چوہدری فرمائش اور درخواست طاہر نوید کو  آج 3بجے دن طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں