وہاڑی (کرائم رپورٹر/ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22/2022-23 کی 60کروڑ 79لاکھ روپے کی 19ترقیاتی سکیموں کے تخمینے کی از سر نو منظوری دی گئی جس میں ہائیر ایجو کیشن کی 2سکیمیں، لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 16ترقیاتی سکیمیں اور ہائی وے کی ایک ترقیاتی سکیم شامل ہے اجلاس میں پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی بوریوالا کی مشینری اور گاڑیوں کیلئے پارکنگ شیڈاور ورکشاپ کیلئے 3کروڑ9لاکھ روپے کی نئی ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ترقیاتی کام سے مستفید کیا جا سکے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، ایکسین ہائی وے یاسر خان،ایکسین لوئیر ویسٹرن بار ڈویڑن محمد فاروق ضیائ ، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز غلام محمد بخاری، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ طارق حبیب،سی او ایم سی بوریوالا امتیاز احمد جوئیہ،میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس ایم سی بوریوالا حافظ محمد وسیم،سب انجینئر ایم سی بوریوالا اللہ دتہ بھی موجود تھے ۔