کرپشن ‘ مس کنڈکٹ ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نصر علی برطرف 

Dec 29, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن اور مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نصر علی کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی بورے والا تعیناتی کے دوران پنجاب سول سرونٹس رولز 1999   کے تحت کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی انکوائری میں مس کنڈکٹ کا الزام ثابت ہونے پر انکوائری آفیسر نے ملازمت سے برطرفی کی سزا تجویز کی تھی۔ بعد ازاں چیف جسٹس اور ججز نے مذکورہ جج کو شنوائی کا موقع دیا اور انکوائری آفیسر کی تجویز کردہ سزا کا بحال رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں