مشیر وزیراعلیٰ طارق زمان کا دورہ لودھراں ہسپتال‘ سروس ڈلیوری کا جائزہ 

لودھراں (نامہ نگار ) مشیر وزراعلیٰ چوہدری طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔  وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی عوام کے لئے صحت کارڈ کی سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کی حاضری چیک کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ محبوب عالم بھی اْن کے ہمراہ تھے۔  انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں تعلیم،صحت، روزگار ،انفراسٹرکچر اور عوامی خدمت کے فلاحی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ خصوصی طور پر ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔بعدازاں مشیر وزیراعلیٰ نے تحصیل لودھراں میں مختلف فلورملز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سبسڈائزڈ آٹے کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کی سہولیات کے پیش نظر سیل پوائنٹس میں اضافے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن