لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کا کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔کیمپ میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شریک ہوں گے۔ کیمپ کی نگرانی یاسر عرفات کریں گے۔ حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔ بگ بیش کھیلنے والے تینوں پلیئرز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔پی سی بی نے کیمپ میں 9 دیگر پلیئرز کو بھی مدعو کیا ہے۔