میلبورن ٹیسٹ: پاکستان 264پر آئوٹ، آسٹریلیا کی برتری 241رنز، 4وکٹیں باقی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)میلبورن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 187 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 241 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 264 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 54 رنز کی برتری کیساتھ شروع کی تو ابتدا سے ہی پاکستانی فاسٹ بائولرز نے شاندار بائولنگ کی۔ پہلی وکٹ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر گر گئی، عثمان خواجہ کو صفر پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔تیسرے اوور میں دوسری وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی،  مارنس لابوشین کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ 5.1 اوور میں میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر کو 6 رنز پرا  اگلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بھی بولڈ کیا۔ میر حمزہ نے  مچل مارش کو 96 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ چھٹی وکٹ  187 رنز پر گری جب سٹیون سمتھ کو 50 رنز پر شاہین آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔پاکستان نے تیسرے روز 6 وکٹوں  پر 194 رنز سے اپنی اننگز شروع کی تو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42 رنز شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عامر جمال 33 رنز بنا سکے۔ پیٹ کمنز نے 5 ، نیتھن لائن نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 241رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ 4وکٹیں باقی ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن