ترکیہ میں متعدد گاڑیوں کے تصادم میں 11افراد ہلاک،57 زخمی

استنبول(اے پی پی)ترکیہ کی ایک ہائی وے پر  متعدد گاڑیوں  کے آپس میں ٹکرانے سے 11افراد ہلاک اور 57زخمی ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے  کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی  صوبے ساکریہ کے گورنر یاسر کراڈینیز نے  میڈیا کو بتایا کہ  شمالی مارمارا ہائی وے پر  شدید دھند کے باعث 3 بسیں اور ایک ٹرک سمیت 7 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں  11افراد ہلاک اور 57زخمی ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن