افغانستان‘ لیبیا‘ عراق کی طرح امریکہ غزہ میں بھی ناکام ہو گا: روس

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہو گا۔ ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024ء تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔ امریکا بین الااقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا میں کیا تھا۔ مہم جوئی سے افغانستان‘ عراق اور لیبیا تباہ ہو گئے۔ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن